اسلام آباد:جے یو آئی (ف)کےسربراہ مو لانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن سیاسی جماعتیں اتنی گنجائش رکھتی ہیں کہ الیکشن کے بعد آپس میں مل سکیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے الیکشن کے بعد تحریک انصاف کے ساتھ اتحادکا نہیں کہا تھا بلکہ میں نےکہاتھاکہ سیاسی جماعتوں کو مخالفت کے باوجود کچھ گنجائش ضرور رکھنی چاہئے اس لئے میر ی ہر بات کے ٹکڑے کو علیحدہ علیحدہ نہ لیا جائے ۔مولا فضل الرحمان نے کہاکہ ایک غیر سنجیدہ آدمی جس کی صبح بات کچھ اور ہوتی ہے اور شام کو کچھ اور ہوتی ہے اس کے ہوتے ہوئے پاکستان دنیا کے ساتھ کوئی سنجیدہ معاملہ طے کرتا ہے تو ایسے میں ملک کہاں کھڑا ہوگا ؟۔