زرمبادلہ کے ذخائر 14 کروڑ ڈالرز بڑھ گئے

 

کراچی :ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 38 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 38 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 78 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق چین سے قرض اور ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔