احتساب عدالت سے سزایافتہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدرکا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیاجس کے بعد کیپٹن صفدر ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر کو ایک سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔
نیب کی جانب سے کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئےوزارت داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا ہوئی ہے،لیگی رہنما ملک سے فرار ہو سکتے ہیں لہذاان کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا جائے ۔
وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جس کے تحت وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔