ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کیخلاف شریف خاندان کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلےکےخلاف شریف خاندان نے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس فیصلےکیخلاف اپیلیں خواجہ حارث نےتیار کرلی ہیں،ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کو پیرکواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف،مریم نواز،صفدر نےوکالت ناموں پردستخط کردیے۔
ذرائع نے بتایا کہ وکلاء نے نوازشریف اور مریم نواز کو مشورہ دیا ہےکہ اگر 10 دس میں وہ پاکستان نہ آئے تو اپیلوں میں ریلیف ملنا مشکل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی اور لندن میں واقع ایون فیلڈ اپارٹنمٹس کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا تھا