حیدرآباد:گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے منشور پیش کردیاہے ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا منشور پیش کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نےکہاکہ اقتدار میں آنے کے سول اور ملٹری بیورو کریسی کی مراعات مناسب حد تک کم کی جائیں گی،فرقہ وارانہ لسانیت ختم کر کے پاکستانیت کا جذبہ فروغ دیا جائے گا۔گیس اوربجلی کےبلوں کے نظام میں تبدیلی لائی جائےگی۔ منشور کے مطابق معذور افراد کو ملازمتوں میں 5فیصد کوٹہ دیا جائے گا،کراچی میں مونو ریل چلائی جائے گی۔ایازلطیف نے بتایا کہ مزدورکی اجرت دگنی کی جائے گی، گریجویشن تک تعلیم مفت کی جائے گی،ملک میں بچیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ایازلطیف پلیجو کا منشور بتاتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کی طرز پر ٹریفک کا نظام رائج کیا جائے گا،کراچی کے ساحلی جزیروں سے غیر شفاف معاہدوں کو ختم کیا جائے گا۔