تربیلا ڈیم میں کل پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ جائے گی،ترجمان ارسا

اسلام آباد:ترجمان ارساکے نے بتایا کہ کل تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ جائے گی،انہوں نے کہاکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1387اعشاریہ 82فٹ ہے،جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔ملک میں اس وقت ڈیموں میں پانی کے سطح سے متعلق بتاتے ہوئے ترجمان ارسا نے کہاکہ ملک میں اس وقت ڈیموں میں پانی کا کل ذخیرہ 10لاکھ 40ہزار ایکڑ فٹ ہے۔