اقتدارمیں آکرپاکستان کوفلاحی ریاست بنائیں گے،کوہاٹ میں کپتان کاخطاب

کوہاٹ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ10 برسوں میں پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نے ملک کوتباہ کردیا ہے، 10 سال پہلے پاکستان کاقرضہ 6 ہزارارب روپے تھا، آج پاکستان 27 ہزارارب روپے کامقروض ہے، آج ہرپاکستانی ایک لاکھ 60 ہزارروپے کامقروض ہے۔
آج پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہرہیں، اور جب بچے اسکولوں میں نہیں جائیں گے اور تعلیم حاصل نہیں کریں گے تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اقتدار میں آکربے روزگاری ، مہنگائی اور غریب ختم کریں گے، نوجوانوںکے مستقبل کیلئے جدوجہدکریں گے، لوگوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک نہیں جاناپڑےگا،بےروزگاری،مہنگائی،پانی کی قلت سب سے بڑامسئلہ ہے،ادارے مضبوط کیے جائیں گے اداروں کو مضبو کرکے ہم کرپشن کا خاتمہ کریں گے ، نیب کو بہتر ادارہ بنائیں گے اور ٹیکس وصول کرکے دیکھائوں گا ۔
عمران خان نے کہاکہ بیرون ممالک انصاف کانظام مضبوط ہے اسی لیے ترقی یافتہ ہیں،بیرون ملک کوئی ملزم پکڑا جائے تواسے پروٹوکول نہیں ملتا ہے، مدینہ کی ریاست میں غریب لوگ رہتے تھے، نبی کریم نے مدینہ کی ریاست میں میرٹ کانظام دیا،ہم پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔
کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوبےشماروسائل سے نوازاہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو12 موسمیں دیں ہیں جس سے ہم اتنا اناج اگا سکتےہیں کہ ہم دوسرے غریب ممالک کی مدد بھی کرسکتےہیں۔ بلوچستان،وزیرستان کے پہاڑوں میں تانبااورسونا ہے، پاکستان کاجتنابجٹ ہے اتناسوئٹزرلینڈمیں پیسہ سیاحت سے آتاہے۔
اس سے قبل اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کو اللہ نے جتنے موقعے دیئے شاید کسی اور کو ملے ہوں،انہوں نے کہاکہ کل احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا سنائی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا ملی۔
اسلام آباد میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کو دلدل سے نکلانے کیلئے اسلامی اصول اپنانا ہوں گے اور قانون کی بالادستی لانا ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ بچوں کے نام پر دنیا کے مہنگے ترین فلیٹس خریدے گئے اور پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ کسی ملک کا زوال ہے کہ اس کی اخلاقیات ختم ہوجائیں، اچھے اور برے کی تمیز ختم ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہاہے اس لیے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو بولنا چاہتاہوں کہ آپ نے اللہ کو جواب دینا ہے۔