لاہور: ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا پانے کے باوجود بھی مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل میں پر تعیش زندگی گزاریں گے جبکہ انکی صاحبزادی اور داماد بھی ٹی وی، رسالے اور اخبارات کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔اطلاعات کےمطابق تین بار ملک کا وزیراعظم رہنے کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نہ تو عام قیدیوں جیسی زندگی نہیں گزاریں گے اور نہ ہی انہیں جیل میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں گی، اطلاعات کے مطابق نواز شریف کو جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے گی جبکہ قید بامشقت میں ان سے دفتری امور انجام دلائے جائیں گے۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کوبھی جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے گی انہیں بی کلاس گریجویٹ ہونے کی وجہ سےفراہم کی جائے گی ۔اطلاعات کےمطابق نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم داماد کیپٹن صفدر کوجیل پہنچتے ہی قیدی نمبر الاٹ کردیا جائے گاجبکہ انہیں جیل میں کال کوٹھری میں نہیں رکھا جائےگا۔