انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسیاسی جماعتوں کے583افرادگرفتار

لاہور:الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرپنجاب نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 583 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

گرفتار افراد میں ن لیگ کے 204،پی ٹی آئی کے 63 اور پیپلز پارٹی کے 54 جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے 262 کارکنوں شامل ہیں۔

جبکہ آئی جی پنجاب نے پولیس کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی کاسلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ پنجاب بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے دفعہ 144 نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔