25جولائی کو عوام کرپٹ حکمرانوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے،پرویز الہیٰ

گجرات: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ نے کہاکہ شریف خاندان اپنے کرتوتوں کی وجہ سےاس حال میں ہے، شریفوں نے ایسے ملک چلایا جیسے کوئی صنعت بھی نہیں چلاتالیکن اب شریف خاندان کی فرعونیت اور تکبر کا دور ختم ہوگیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواریوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی سزائیں ہوں گی۔
انہوں نے کہاکہ نیک نیتی سے کام کریں تواللہ کی مدد ساتھ ہوتی ہےاور انشااللہ عوام 25 جولائی کو کرپٹ حکمرانوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیںگے۔