حمزہ کی نوازشریف اورمریم کےاستقبال کیلئےکارکنوں کوایئرپورٹ آنےکی ہدایت

لاہور:مسلم لیگ ن کےتاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کےہمراہ جمعہ کے روز وطن واپس آنے کا اعلان کیاہے،دونوں رہنما جمعہ کے روزاسلام آباد ائیرپورٹ پر اتریں گے۔
نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے حمزہ شہباز شریف نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچیں اور نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ میں خود اور شہباز شریف بھی اسلام آباد موجود ہونگے۔
واضح رہے کہ نیب نے پہلے ہی نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو پاکستان پہنچتے ہی ہوائی اڈے سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔