پاکستان بھارتی ظلم کیخلاف بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرے: حافظ سعید

 

لاہور: امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی مضبوط تحریک آزادی سے بوکھلاکر ریاستی دہشت گردی تیز کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں حافظ سعید کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے، حریت قائدین کو محض اس لئے قید کر دیا گیا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہروں کی قیادت نہ کر سکیں، اسی طرح جامع مسجد سری نگر میں نماز وں کی ادائیگی تک کی اجازت نہیں دی جارہی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے ظلم و دہشت گردی کا عالم یہ ہے کہ برہان وانی کے یوم شہادت سے ایک دن قبل بھی معصوم لڑکی سمیت3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نہتے مظاہرین کیخلاف پیلٹ گن اور دیگر مہلک ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارتی ظلم و دہشت گردی کیخلاف بین الاقوامی سطح پر بھرپور آواز بلند کرے۔