لاہور: معرو ف تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف صحت کی خرابی کی وجہ سے سیاست سے دستبردار ہو نا چاہتے ہیں ۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ خبر یہ ہے کہ اب نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں رہتی اور ان کا حافظہ بھی کمزور ہو گیا ہے اس لیے وہ اب سیاست سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ساتھیوں سے بات بھی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے حق میں سیاست سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں لیکن پھر پرویز رشید اور کچھ اور لوگوں نے نواز شریف کے پاؤں پکڑ لیے اور کہا کہ ہمارا کیا گناہ ہے ۔دوسری جانب صحافی خاور گھمن نے کہا کہ نواز شریف پیر سے لندن میں جلسے کریں گے اور ادھر چوہدری نثار ترکی باترکی ان کے بیانات پر جواب دیں گے ۔