ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے۔
سلیم شہزاد کے اہلخانہ کے مطابق وہ 2015 سے جگر اور گردے کے کینسر میں مبتلا تھے جنہیں چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر مغربی لندن کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے تھے۔
سلیم شہزاد نے اپنے سوگواران میں بیوہ اور پانچ بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ان کی تدفین دو روز بعد لندن میں ہی ہوگی ۔