گرفتار کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنیب روالپنڈی آفس میلوڈی منتقل

راولپنڈی :ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کونیب نے گرفتار کرکے نیب کےراولپنڈی کے دفتر پہنچادیا ہےجہاں نیب کی میڈیکل ٹیم لیگی رہنما کا طبی معائنہ کرے گی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب ٹیم نے اس وقت گرفتار کیا گیاجب وہ ریلی کی صورت میں روالپنڈی کی بھابڑا بازار میں موجود تھے ۔

اس موقع پر ن لیگی قیادت اور کارکنوں کی جانب مطالبہ کیا گیا کہ کیپٹن صفد ر کمیٹی چوک میں گرفتاری دیں گے لیکن نیب نے راولپنڈی پولیس کی مدد سے انہیں بھابڑا بازار سے حراست میں لے لیا۔

نیب کی جانب سے جس وقت کیپٹن صفدر کو حراست میں لیا گیااس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے کئی کارکنان موجود تھےاورکارکنا ن شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور اپنے لیڈر کی گرفتار پر رنج اور دکھ کا اظہار کیا ۔

اطلاعات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کواحتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کیپٹن صفدر دو روز سے راولپنڈی میں روپوش تھے، لیکن نیب کی ٹیم انہیں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تلاش کرتی رہی۔مجرم کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی بیورو اور خیبرپختونخوا بیورو کی ٹیموں نے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چھاپے مارے جب کہ ہری پور میں بھی کیپٹن صفدر کے گھر کی نگرانی کی جاتی رہی۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے تاحال نیب کی گرفت میں نہیں آسکے۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا آڈیو بیان منظر عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج گرفتاری دے دیں گے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی مادری زبان میں آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے، جہاں سے پارٹی نےفیصلہ کیا، وہاں سے گرفتاری دینے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سارا ہزارہ مسلم لیگ ن سویپ کریگی، میں مسلم لیگ ن کا ادنیٰ کارکن ہوں ، ن لیگ کے لیے ووٹ مانگوں گا۔انہوں نے سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا جب کہ اسی ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال اور مریم نواز کو 7 سال قید کا حکم دیا گیا ہے۔