نیب کا کیپٹن (ر) صفدر کو تحفظ دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:نیب نےسابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرکو تحفظ دینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے قانون پر عمل درآمد نہیں کیا وہ اگر قانون پر عمل دارآمد کرتےتو پہلے دن ہی گرفتاری دے دیتے ان کا گھیرا تنگ کیا گیا جس کی وجہ سے انہوں نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے ایک سال قید کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان بٹ پر مشتمل نیب کی دو رکنی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
نیب کی ٹیم نے گرفتاری کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو نیب کے اسلام آباد کے دفتر پہنچادیا ہے، گرفتاری کے موقع پر روالپنڈی میں ریلی کے شرکاء کی جاب سے مزاحمت بھی کی گئی۔