مظفر گڑھ:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام کے حقوق کیلئے ہر طاقت سے ٹکرائوں گا ، انہوں نے کہاکہ یہ الیکشن میری سیاسی انا اور اقتدار کی ہوس کی بات نہیں ہےمجھے اقتدار کی ہوس نہیں، اقتدار اپنے لیے نہیں چاہیےبلکہ میں اقتدار خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دلانے ،انتہاپسندی کے خاتمے اور ملک کی خوشحالی اور نوجوانوں کے روزگار کیلئے چاہتاہوں ۔ بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو روزگار چاہیے یا میٹرو،آپ کو میٹرو چاہیے یا معیاری تعلیم اور علاج۔
انہوں نے کہاکہ ملک کی 60 فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہےلیکن ہمارے منشور میں بھوک مٹائو پروگرام موجود ہےاور ہم بھوک مٹاو پروگرام کے تحت بھوک کارڈ دیں گے،جس کے ہم تحت کپاس، چاول، گندم، اور دالوں کی امدادی قیمت دیں گے۔
انہوں نے عوام کو مخاتب کرتےہوئے کہاکہ آپ کو شو باز چاہیے یا یوٹرن والا؟ میٹرو چاہیے یا معیاری تعلیم اور علاج؟ ملک کی 60 فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے۔ٍ