‘کوبی’ نامی بلی کے انسٹا گرام پر 12 لاکھ فالورز

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام جہاں پر لوگ اپنی تصاویر اورویڈیوزکے ذریعے سے اپنے پیغامات شیئر کرتے ہیں ۔وہیں پر ایک نیلی آنکھوں والی بلی ’کوبی‘ بھی سپر اسٹار بن گئی ہے اوراس کے انسٹا گرام پر 12 لاکھ فالورز ہوچکے ہیں۔
’کوبی‘ بلی کا انسٹاگرام کا اکائونٹ ربیکا شیف کنڈ نے تین سال قبل بنایا تھا۔یہ اس کی اپنی پالتو بلی ہے۔ وہ اس اکائونٹ پر اپنی بلی کی نیلی آنکھوں اور سفید بالوں والی خوبصورت، دلچسپ اور مسکراتی شرارتوں پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے انسٹا گرام میں ’کوبی‘ کے فالورز کی تعداد 12لاکھ تک پہنچ گئی ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/Bk5NFkkDwNN/?taken-by=cobythecat

ربیکا شیف کنڈ کا کہناہے کہ لوگوں کی جانب سے ’کوبی‘ بلی کی تصاویر اور ویڈوز کو بے حد پسند کیا جاتا ہےاسے نہیں معلوم تھا اس کی بلی کو اتنی شہرت مل جائے گی۔

https://www.instagram.com/p/Bk7trlQDkqW/?taken-by=cobythecat

ان کا مزید کہناتھا کہ کوبی کے مشہور ہونے کےبعد سے کئی لوگوں کی طرف سے ان کی بلی کو خریدنے کی پیشکش ہو رہی ہیں لیکن میرا پنی بلی کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔کیونکہ کوبی میری فیملی کا ایک حصہ ہے اور میں اسے کبھی بھی خود سے جدا نہیں کر سکتی ہوں۔

https://www.instagram.com/p/BkSMxhkjuFo/?taken-by=cobythecat

https://www.instagram.com/p/BkH5QLmjnKu/?taken-by=cobythecat

https://www.instagram.com/p/Bj9qmDQjWxz/?taken-by=cobythecat