عمران‌خان نے انتخابات2018 کے پارٹی منشور کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا منشور پیش کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کوغیر سیاسی بنانا،اداروں کومضبوط کرنا،عوام پر سرمایہ کاری، نوکریاں، تعلیم ،گھر، صحت کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی منشور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حکومت سنبھالےگااسےمعیشت کاسب سےبڑاچیلنج درپیش ہوگا، آنیوالی حکومت کو بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، ہمارے میں محاصل کی وصولی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، معیشت بدحال ہونے سے روپے کی قدر پر زور پڑ رہا ہے، اکثریت غریب ہورہی ہے ایک چھوٹا سا طبقہ امیر تر ہوتا جارہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوایک اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتےہیں، مدینہ دنیاکی پہلی فلاحی ریاست ہے،پاکستان کیلئےرول ماڈل ہے، مدینہ کی فلاحی ریاست کی بنیاداصولوں پررکھی گئی تھی، ہم بھی ان ہی اصولوں سےپاکستان کوفلاحی ریاست بنائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قانون سب کیلئےایک ہوناچاہیے،عوام کوانصاف ملناچاہیے، منشورپر عملدرآمد کے لئے بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہوگی، ہمارا جو گورننس سسٹم تھا اس نے کوئی تبدیلی نہیں کی، گورننس سسٹم میں تبدیلی سے ہم مزید جدت لاسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ میرٹ پرآگےآتےتھے، 90کی دہائی میں عوام کوڈیلیورکرنےکی صلاحیت ختم ہوگئی تھی، کرپشن کی وجہ سےتباہ ہوجاتےہیں اسی لیےہم جدوجہد کا آغاز کیا، کرپشن کیخلاف ہماری 22سال کی جدوجہد ہے، کرپشن ہی اداروں کو کرپٹ کرتی ہے اور انصاف نہیں ملتا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کےپی میں ہم نےسب سے پہلے پولیس کو کرپشن سے پاک کیا، کے پی میں پولیس کو غیر سیاسی بنا کر میرٹ پرکام شروع کیا، ہم نے خیبرپختونخوامیں سب سے پہلے پولیس کو ٹھیک کیا، پولیس کےبعدہم خیبرپختونخوامیں اسکولوں کاکریڈٹ لیتےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نےادارےمضبوط کرنےہیں اورہیومن ڈیویلپمنٹ کرناہے، اداروں کومضبوط کرنکےساتھ عوام پرسرمایہ کاری کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی پہلی ترجیح عوام ہونی چاہیے، بے روزگاری کاخاتمہ اورتعلیم پرخصوصی توجہ دینی چاہیے، تاجربرادری کوکیسےسہولت دینی ہےیہ بھی ترجیح ہونی چاہیے، انتخابی منشور میں شامل ہے کس طرح بزنس کمیونٹی کوسہارادیں گے۔