ملکی سیاست پر انٹرویو میں بلی کی انٹری ،خوب مزے لیے

چلتے انٹرویو کے دوران بلی کی انٹری دیکھنے والے حیران رہ گئے، ہوا کچھ یوں یہ کہ ایک سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر جیرزی تارگالسکی پولینڈ کی سیاسی صورتحال پر اپنی ماہرانہ رائے دے رہے تھے کہ اچانک لائیو شو میں بلی نے انٹری دے ڈالی ۔


موصوف لائیو شو میںکہہ رہے تھے کہ ملک کی سپریم کورٹ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے کہ اچانک انکی پالتو بلی( لیزیو )نے دی

تودیکھنے والے حیران رہ گئےاور دلچسپ بات یہ کہ بلی صاحبہ مسلسل ڈاکٹر جیرزی کے سر پر سوار رہیں اور کندھے پر ادھر سے ادھر چکر لگاتی رہیں,

لیکن سلام ہے ان پروفیسر پر، جنہوں نے اُف تک نہ کی اور انٹرویو دیتے رہے۔


انٹرویو کی یہ فوٹیج ایک صحافی روڈی بوما نے ٹوئٹر پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔


ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ ٹوئٹر صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے تجزیے اور تبصرے کرنا شروع کردیے

ایک صاحبہ تو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئی

انہوں نے لکھا ہنسی کے مارے میری آنکھوں میں آنسو آگئے کہ کس طرح پروفیسر صاحب نے بلی کی دم پکڑ کر سائیڈ پر کر رکھی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر صارفین نے بھی بڑے عجیب وغریب تبصرے کیے لیکن کچھ صارفین نے اپنی پالتو بلیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔