پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن
کراچی:پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا گیاہے،62 سالہ نفیسہ میمن پہلی مریضہ ہیں جس کادل صرف 15 فیصد کام کررہا تھاجس کے بعد انہیں مکینیکل دل لگایا گیا ہے،مصنوعی دل لگانے کے آپریشن میں تقریباً 5 گھنٹے لگے جس کے بعد کاسربراہ قومی ادارہ برائے امراض قلب ڈاکٹر ندیم نے آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا۔
آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کی،انہوں نے بتایاکہ یہ ایک مصنوعی دل ہے جسے دل لگانے پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں جب کہ آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم کے دیگر ممبران میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔