اسلام آباد:سابق صدر پرویز مشرف نے این آر او کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا جس میں اس وقت کیے گئے اقدامات کو قانونی قرار دیا گیا ہے۔
پرویز مشرف کا اپنے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ این آر اوکا قانو ن ملکی مفاد کے لئے بنایا تھا اور اس کے اجرا کا مقصد قومی مفاہمت کو فروغ دینا تھاجبکہ مقصدمیں سیاسی انتقام کا خاتمہ اور صاف و شفاف انتخابات کا انعقادبھی شامل تھا۔
تحریری جواب کے مطابق این آر او آرڈیننس جاری کرنے کی ایڈوائس وزیراعظم نے بھیجی اور این آراو ایڈاوئس پر ملکی مفاد کو دیکھتے ہوئے دستخط کئے ۔
عدالت سے استدعا ہے کہ این آراو قانون سے متعلق درخواست ناقابل سماعت ہے اسے خارج کیا جائے ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف زرداری اور پرویز مشرف کے بیرون ملک اثاثوں اور جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کررکھی ہیں۔