اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات میں پولنگ کے دوران فوجی / سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں اوراس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 25 جولائی کو الیکشن کے دوران پاک فوج/ سول آرمڈ فورسزکی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندراورباہرسیکورٹی کی ذمہ داریاں انجام دینے کیلئے نامزد کئے گئے انچارج اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے جس کے تحت وہ پولنگ اسٹیشنزپرقانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو موقع پر سزا سناسکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار قواعد و و ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع پریذائیڈنگ افسر کو دینے کے پابند ہوں گے اور پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے مناسب کارروائی نہ ہونے پر فوجی اہلکار اپنے سینئر افسران کو آگاہ کریں گے۔
الیکشن ماحول کو پرامن رکھنے اور عملے کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے فوجی اہلکار پولنگ سے 2 روزقبل پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے اور 27 جولائی تک ڈیوٹی کریں گے۔