ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے ادا کی جائے گی

 

پشاور : اےاین پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجےآبائی علاقے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بشر بلور بھی اسی طریقے سے ہم جدا ہوئےاور آج ان کے بیٹے بھی چلے گئے ۔ہارون بلور کی بڑی اہمیت تھی جو والد کی سیاست کو آگے لے کر جاررہاتھا ۔تحقیقات ہونی چاہئے کہ اس میں کون ملوث ہے تاکہ ہم اپنے دشمن کو پہچان سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کا کیا مقصد ہے ۔نیکٹا کی رپورٹ میں کئی سیاستدانوں کوخطرے کی نشاندہی کی گئی،اس رپورٹ میں اسفند یا ر کا نام بھی تھا۔شاید اے این پی کو ایک بارپھر ٹارگٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پھر سیکورٹی فراہم کیوں نہیں کی گئی ۔میں خود اسپتال گیا تو کارکنوں مجھ سے لپٹ لپٹ کر روتے رہے ۔تاہم میں نے انہیں اس صورتحال میں صبر کی تلقین کی ہے ۔میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل برداشت ظلم ہے ۔اے این پی کی قیادت بیٹھ کر فیصلے کرے گی کہ کیا لائحہ عمل طے کرنا ہے ۔