ہارون بلورکی سیکیورٹی کا ہٹایا جاناحملے کی وجہ بنا،سوشل میڈیاپرعوام کاردعمل

پشاورخودکش دھماکے میں اے این پی کے امیدوارہارون بلورسمیت 20 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ٹوئٹرپرسیکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

سیاسی رہنما اورعام لوگ بھی ٹوئٹرپرہارون بلورپرحملے کو ان کی سیکیورٹی ہٹائےجانے سے جوڑرہے ہیں۔

ٹوئٹرپرعوامی ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ہارون بلورکی سیکیورٹی ہٹالی گئی تھی جو حملے کا سبب بنی ۔

ٹوئٹرپرجاری ٹرینڈ میں کہا جارہا ہے کہ ہارون بلور کی سیکیورٹی نہ ہٹائی جاتی توان پرحملہ نہ ہوتا اوران کی جان بچ سکتی تھی۔

سیاسی رہنماؤں نے بھی پشاور دھماکے میں ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران انھیں حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جانا چاہیئے ۔

واضح رہے کہ پشاوردھماکے میں جاں بحق اے این پی کے امیدوار ہارون بلورکی کارنرمیٹنگ پرحملے سے قبل انھیں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی ہٹالی گئی تھی اورسوشل میڈیا پرلوگ سیکیورٹی ہٹائے جانے کو ہی ان پر حملے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہارون بلور کے والد بشیربلور بھی دسمبر 2012 میں پشاور کے قصہ خوانی بازارمیں خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی تھی۔