سپریم کورٹ، اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے نوٹس میں کہا کہ اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ اسحاق ڈار کی پیشی یقینی بنائیں۔
سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس میں اسحاق ڈار اور سیکرٹری خزانہ کی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری نوٹس جاری کر دیا، اسحاق ڈار کی لاہور میں رہائش گاہ پر طلبی کا نوٹس چسپاں کر دیا گیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ اسحاق ڈار کی پیشی یقینی بنائیں، سپریم کورٹ نے تحریری نوٹس میں کہا کہ اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ عدم پیشی کے بعد اقدامات پر رائے دیں، بتایا جائے اسحاق ڈار واپس نہیں آتے تو کیا اقدامات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور نو منتخب سینیٹر اسحاق ڈار علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں جس کے باعث سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہونے کے باوجود پاکستان نہیں آسکے تھے۔