لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک فیصلہ احتساب عدالت نے دیا ہےجس کے جواب میں عوام پرسوں اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 13جولائی کو نوازشریف کے استقبال کےلئے پورا لاہور امڈآئے گا ۔
لاہور میں بلدیاتی نمائندوں اور عوام سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کو وینٹی لیٹرپر خدا حافظ کہہ کر بیٹی کے ہمراہ عوام کے پاس آرہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ نوازشریف اور مریم نواز 100 سے زائد مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے ، ایک دھیلے کی کرپشن کا ذکر نہیں ہوا ۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائو بجلی آئی ہےکہ نہیں آئی ؟عمران خان کی پارٹی نے اورنج لائن جیسے عوامی منصوبے کو سیاست کا نشانہ بنایا ،آج پورا پشاور شہر کھدا پڑا ہے۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ اگر آپ نے اپنے ووٹوں سے عمران خان سے بدلہ نہ لیا تو میں سمجھوں گا کہ حق ادانہیں کیا ۔