پاک فوج نے 5افراد کو سواں دریا میں ڈوبنے سے بچالیا

ریسکیو کیے گیے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر

               
July 11, 2018 · اہم خبریں, قومی

پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کر کے دریائے سواں میں پھنسے پانچ 5 افراد کو بچا لیا ہے۔ ریسکیو کیے گیے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے دریائے سواں میں پھنسے پانچ افراد کو بحفاظت بچا لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک خاتون اور دو لڑکیوں سمیت پانچ افراد پانی کی سطح اچانک بلند ہونے کے باعث دریا میں پھنس گئے تھے۔ پاک فوج نے اطلاع ملنے کے فوری بعد ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا اور تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر موجود مقامی افراد نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے۔