الیکشن کمیشن آف پاکستان نےمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی نااہلی کے بعد بیلٹ پیپرزکی دوبارہ چھپائی کے لئے لیگی امیدواروں سے اخراجات مانگ لیے۔
مریم نواز کی نااہلی کے بعد ن لیگ نے این اے 127اورپی پی 173میں متبادل امیدوارکیلئے شیرکانشان مانگاتھا جس پر ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 127،پی پی 173اور این اے 146پاکپتن کیلئے بھی بیلٹ پیپردوبارہ چھاپے جائیں گے اور اس کے لئے تینوں امیدواروں کوڈیڑھ کروڑروپے اداکرنے ہوں گے ۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال قید اور جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ 10سال کے لئے انتخابات سے بھی نااہل قرار دیا جا چکا ہے ۔