ایمنسٹی اسکیم کےزریعے مجموعی طور97 ارب روپے ٹیکس ملا۔حکومت

اسلام آباد: نگران وفاقی وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی مد میں مجموعی طور97 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا ہے۔

وزارت خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر عوام کامثبت ردعمل سامنےآیا ہے اور اب تک 55 ہزار 225 افراد نے اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جن لوگوں نے اسکیم سے فائدہ اٹھایا ان کے بیرون ملک ظاہر کیے گئے اثاثوں کی مالیت 577 ارب روپے ہے جب کہ اندرون ملک ظاہر کیے گئے اثاثوں کی مالیت 1192 ارب روپے ہے۔

وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی مد میں مجموعی طور97 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا جس میں سے 36 ارب روپے بیرون ملک اثاثوں اور اندرون ملک اثاثوں سے 61 ارب روپے وصول ہوئے۔

وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق 4 کروڑ ڈالر کے اثاثہ جات پاکستان منتقل کیے گئے اور پاکستان کی تاریخ میں اب تک کسی ایمنسٹی اسکیم پر اتنا ٹیکس وصول نہیں ہوا۔