پشاور فائرنگ، سابق ایم این اے کا ترجمان جاں بحق

پشاور: پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 10 جولائی کو خودکش حملے کے بعد دوسرا واقعہ فائرنگ کا پیش آیا ہے۔ اس قاتلانہ حملے میں ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سید عالم جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے بورڈ بازار کے قریب ناصر باغ روڈ پر پیش آیا۔ ملزمان گاڑی پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم اس واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔