پشاورہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے لاپتہ مجرم جنت کریم کی سزائے موت پرعمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قلندرعلی خان اورجسٹس ارشاد علی خان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے مجرم کے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست پر فوجی عدالت کے فیصلے کو معطل کیا۔
واضح رہے کہ مجرم کے اہل خانہ کی جانب سے سزا کے فیصلے کو پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ مجرم پر2017 میں پارا چنار میں امام بارگاہ پر حملے کا الزام تھا ۔