آزاد کشمیر میں پہاڑی تودہ وین پر گرگیا، 4افراد جاں بحق
بدقسمت وین میں سوار مسافر نکیال آ رہے تھے، اس دوران پہاڑی تودہ وین پر آگرا
کوٹلی: آزاد کشمیرمیں پہاڑی تودہ وین پرگرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پہاڑی تودہ وین پر گرنے کا حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں جندروٹ روڈ پر بکنارہ کےمقام پرپیش آیا، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
حادثےمیں وین میں سوار4 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ دیگر مسافر محفوظ رہے، لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔