سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اخترکا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پاکستان کا بیٹا جس نے پاکستان کو روشن بنایا ہے ۔
بیگم شمیم اختر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف مریم نواز اورصفدر کے خلاف ناحق فیصلہ آیا، میرا ایمان ہے کہ تینوں بے قصور ہیں، ظالموں کو اللہ کے خوف سے ڈرنا چاہیئے۔
بیگم شمیم اخترکا کہنا تھا کہ کل میرا بیٹا نوازشریف مجھ سے ملنے پاکستان آرہا ہے، نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدر بے گناہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا، میں ان تینوں کو جیل نہیں جانے دوں گی اور اگر میرے بچوں کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی۔