اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نےکہاکہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی جائے گی اورنواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے تینوں ملزمان میں سے نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پہلے ہی گرفتار کرکےجیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرنے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی ہے،
نیب نے نواز شریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہےجب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام بھی کر لیا ہےجس میں سے ایک ہیلی کاپٹر لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑا کیا جائے گا،کسی بھی ایئرپورٹ پر اترتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔