راولپنڈی:پاکستان میں الیکشن 2018 کی گہما گہمی عروج پر ہے اور امیدوار ووٹ لینے کے لیے انتخابی مہم کے دوران منفرد انداز اپنا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے’عوامی انداز‘ میں تندور پر روٹیاں لگاکر عوام کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
انتخابی مہم کے سلسلے میں شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے حلقوں این اے 60 اور 62 سیٹلائٹ ٹاؤ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر جب وہ ایک تندور پر پہنچے تو ایک شخص نے سوال کیا کہ آپ میرا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ووٹر کے کہنے کی دیر تھی پنڈی بوائے میدان میں آگئے کہاکہ آپ روٹی لینے آئے ہیں، آج آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا‘۔
جس کے بعد شیخ رشید نے اپنے اور ووٹرز کے لیے تندور میں روٹیاں لگائیں اور اپنے اس نرالے انداز کوعوامی انداز قرار دیا۔
عام لوگوں کے ساتھ،انھی کی طرح رہنا ہمیشہ ہی پسند ہے،
عوامی انداز۔ pic.twitter.com/pQEXfzo39A— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 12, 2018
سربراہ عوامی مسلم لیگ ن ویڈیوسوشل میڈیا پر بھی شیئرکیا اور لکھا، ’عام لوگوں کے ساتھ ان ہی کی طرح رہنا ہمیشہ ہی پسند ہے۔