گوجرانوالہ:مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ آئین شہریوں کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے، گوجرانوالہ کے شیر کل ہر صورت لاہور جائیں گےاوربڑے قافلے کی صورت میں کارکن لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے۔
لیگی رہنما کا کہناتھاکہ چاہے جتنی مرضی گرفتاریاں کر لے قائد عوام نواز شریف کی محبت ہمارے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا شہریوں کے آئینی حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے پہلے بھی کئی مرتبہ جیل کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ،یہ ان کے لئے کوئی نیا تجربہ نہیں ہیں۔