بڑھاپے نے 6.909سینٹی میٹر لمبے ناخن 66سال بعدکٹوادیئے

نئی دہلی:دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو غیر معمولی کارنامے سر انجام دینے کی خواہش میں کچھ ایسے حیرت انگیز اور انوکھے کام کرگزرتے ہیں جو دنیا بھر میں ان کی شہرت کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔

  بھارت سے تعلق رکھنے والے 82سالہ Shridhar Chillal کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جائے تو غلط نہ ہو گا جس کے بائیں ہاتھ کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 909.6سینٹی میٹر تک ہے ۔

مہاراشٹرامیں رہائش پذیر شری دھرنے 1952سے اپنے ایک ہاتھ کے ناخن بڑھا رکھے تھے جن کے ایک ناخن کی لمبائی 186.6سینٹی میٹر تک ہے۔شر دھر کا نام بائیں ہاتھ کے طویل ترین ناخن رکھنے والے شخص کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک کے نئے ایڈیشن میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب شری دھر نے اپنے ناخن کٹوا کر میوزیم میں عطیہ کر دئیے ہیں۔

ہاتھ کے تمام ناخنوں کے مجموعی لمبائی 30فٹ بنتی تھی تاہم اب انہوںنے اپنے یہ عجیب الخلقت ناخن کٹوا چکے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اب چونکہ ان کی عمر 82برس ہو چکی ہے اور ناخن ان کی عمر کی وجہ سے کمزور ہوگئے تھے اسی لئے انہوں نے یہ ناخن کٹوا کرعجائب گھر میں رکھوا دئیے ہیں ۔