پیمرا ایک آزاد ادارہ بننے کے بجائے سسنر شپ کو نافذ کرنےکا آلہ بن رہا ہے، صدر ایمینڈ اظہر عباس
پیمرا ایک آزاد ادارہ بننے کے بجائے سسنر شپ کو نافذ کرنےکا آلہ بن رہا ہے، صدر ایمینڈ اظہر عباس

نواز شریف کی میڈیا کوریج کے لیے پیمرا کا ہدایت نامہ جاری

 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان آمد پر کوریج کے لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نیوز چینلز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ہدایت نامہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی براہ راست کوریج پر پابندی نہیں ہوگی لیکن پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ تمام چینلزکوئی بھی حساس فوٹیج دکھانے سے گریز کریں جب کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے کوریج کی روایات، ویلیوز اور اقدار کا خیال رکھا جائے۔

پیمرا کے مطابق کوریج کے دوران عدالتوں اور مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈہ دکھانے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی گالیوں و اخلاق سے گری ہوئی گفتگو نشر کی جائے گی۔ نفرت پھیلانے والے مواد کو دکھانے سے بھی گریز کیا جائے گا۔پیمرا کا کہنا ہے کہ تمام نیوز چینلز پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے پابند ہوں گے۔