برساتی نالے میں ڈوبے 6 سیاحوں کوبچالیا گیا،5 کی لاشیں نکال لی گئیں

واقعہ مری میں ہوا، موٹر سائیکل پر آنے والے سیاح ملاچھ کے مقام پر برساتی نالے میں ڈوبے تھے

               
July 13, 2018 · اہم خبریں, قومی

مری میں 11 سیاح برساتی نالے میں ڈوب گئے جن میں 6 کو بچالیا گیا جبکہ 5 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مری میں ایک افسوس ناک واقعہ رونما ہوا۔ ملاچھ کے مقام پر 11 سیاح برساتی نالے میں ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے موٹر سائیکل پر آنے والے سیاح ملاچھ کے مقام پر برساتی نالے میں ڈوب گئے جن میں سے 6 کو بچالیا گیا جبکہ 5 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔