اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات ونشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہاہے کہ حکومت نواز شریف کی گرفتاری کیلیے نیب سے مکمل تعاون کرے گی اورانتخابی عمل میں حصہ لینے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن نہیں ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات ونشریات بیرسٹر سید علی ظفر کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف عدالتی فیصلہ ہے، انھیں گرفتار ہونا ہوگا، یہ نہیں ہو سکتا کہ انھیں لاہور میں پھرنے دیں، انھیں ایئرپورٹ سے نہیں نکلنے دیا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اور انتظامیہ بدامنی پیدا نہیں ہونے دے گی، انتخابی عمل میں حصہ لینے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن نہیں ہو رہا ہے۔