سری نگر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدا کشمیر آج منایا جارہا ہے۔ حریت قیادت کی جانب سے آج (13 جولائی) کو بھارتی فوجیوں کے مظالم سے شہید ہونے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر داؤن ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم شہدا کشمیر 13 جولائی کو دنیا بھر میں موجود کشمیری ہر سال مناتے ہیں۔ 1931 میں شہید ہونے والے 22 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں حریت قیادت کی جانب سے آج مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب قابض بھارتی فوج کی جارحیت کا تازہ ترین واقعے ضلع کپواڑہ میں پیش آیا ہے جہاں بھارتی فوجیوں نے کارروائی کے دوران ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ ضلع کپواڑہ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کمانڈو ہلاک ہوگیا۔ بھارتی پولیس نے یاسین ملک کے حراستی ریمانڈ میںآج تک توسیع کردی ہے۔