راولپنڈی :آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے 12 انتہائی خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ یہ خطرناک دہشتگرد پاک فوج ، تعلیمی اداروں ، ٹیلیفون ایکسچینج پر حملوںمیں ملوث تھے ۔دہشتگردوںنے سات شہریوں سمیت 92 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی شہید کیا جبکہ 58 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے، انہی دہشتگردوں نے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل پر حملے بھی کیے تھے ۔ ان دہشتگردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کی توثیق آرمی چیف کی جانب سے کر دی گئی ہے جبکہ فوجی عدالتوں کی جانب سے دیگر چھ دہشتگردوں کو بھی مختلف سزائیں دی گئیں جن کی توثیق بھی آرمی چیف نے کر دی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تنظیم کادہشتگردغنی رحمان بنوں،ڈی آئی خان جیل پرحملوں میں ملوث تھا،غنی رحمان کے دہشتگردحملے میں کیپٹن فصیح سمیت4فوجی شہید،12زخمی ہوئے تھے ، دہشتگرد ضیاءالرحمان کو بھی اعتراف جرم پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔