لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جھگڑے کے بعدگرفتار مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کو رہا کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا اور ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی تھی۔
اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی اور ایک نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں جنید صفدر اورحسین نواز کے بیٹے ذکریا کو گرفتار کرلیا۔
لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر حملے میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لیا گیا اور بغیر چارج کیے چھوڑ دیا گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
لندن پولیس کے مطابق واقعے میں ایک معمولی زخمی شخص کو اسپتال لے جایا گیا، جسے طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔