اریجہ صدیقی پارلیمنٹ آف ریلیجن میں ملک کی نمائندگی کرینگی

ٹورنٹو: پاکستانی طالبہ اریجہ صدیقی کینیڈا کے منعقد ایک تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
اطلاعات کے مطابق اریجہ صدیقی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجن ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ اریجہ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں شعبہ برائے سوشل ڈیولپمنٹ اور پالیسیز کی طالبہ ہیں ۔حال ہی میں انہوں نے ایک آن لائن مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لیا تھا اور مغربی تہذیب وثقافت کے عنوان پر ایک مضمون لکھا تھا۔ انہوں نے اس مضمون کی بنیاد پر فائنلسٹ قرار دیا گیا اور اب انہیں ٹورنٹو میں ہونے والے پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجن کے سیشن میں مدعو کیا گیا ہے۔ جو رواں برس 20 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گا۔


اس تقریب میں 126 ممالک کے طلبا شرکت کریں گے جن میں اریجہ صدیقی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔