نواز شریف کے استقبال کیلئے شہباز شریف کا قافلہ ایئرپورٹ کیلئے روانہ

لاہور:مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے اسقبال کیلئے شہباز شریف کا قافلہ ایئرپورٹ کیلئے روانہ،

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ اب ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لئے ن لیگی قافلے لاہورکے لوہاری گیٹ پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کلرکہاراوردانیال عزیز کو بھی روکے جانے کی اطلاع ہے ۔

لاہورمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مال روڈ سمیت بیشتر مقامات کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا جبکہ پولیس کا لیگی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

پولیس نے فیصل آباد میں ریلی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے 20 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔ادھرپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری لاہورایئر پورٹ پہنچ گئی جبکہ بتی چوک سے رنگ روڈ تک پولیس تعینات ہے اورراوی ٹول پلازہ پر قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین بھی پہنچا دی گئی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر مسلم مسجد لوہاری گیٹ پہنچ گئے جہاں (ن) لیگی کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔کلر کہار کے مقام پرمسلم لیگ (ن) کے قافلے کو روکنے پر کارکنان نے احتجاج کیا اورموٹروے بلاک کردیا جبکہ گوجرانوالہ میں خرم دستگیر کے قافلے کو چندہ قلعہ بائے پاس پرروکا گیا تاہم بعدازاں انہیں آگے جانے دیا گیا اورقافلے میں شامل دیگر گاڑیوں کو کامونکی ٹول پلازہ پر روک لیا گیا۔