پشاورکی انتظامیہ نے انتخابی امیدوروں کو سرکاری سیکیورٹی کی فراہمی کےعلاوہ انھیں ممنوع بوراسلحہ کے لائسنس عارضی طورپر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی امیدواروں کو فراہم کردہ سرکاری گارڈ 28 جولائی تک ان کے ساتھ رہیں گے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ انتخابی امیدواراپنی کارنرمیٹنگ یا جلسے سے متعلق انتظامیہ کو24 گھنٹے پہلے آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی امیدواروں کے جلسوں کے مقام کا تعین بھی ضلعی انتظامیہ کرے گی۔
واضح رہے کہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے جلسوں اورکارنرمیٹنگزمیں دھماکوں کے باعث متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوگئی تھیں۔