نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرعباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اورانکی صاحبزادی مریم نواز کو عدالت میں پیش کرناممکن نہ تھااس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی تھی ۔
اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارمظفرعباسی کا کہناتھاکہ نواز شریف اور مریم نواز کو نیب یاپولیس کی تحویل میں زیادہ دیرتک نہیں رکھا جاسکتا تھا اس لیے عدالت میں جج نے جلد آڈر پاس کرکے انہیں جیل روانہ کیا۔