نواز شریف شعائر ابلیس ہے-عامر لیاقت حسین

 

کراچی : تحریک انصاف کے رہنماعامر لیاقت حسین نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی اور گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کا استقبال نہیں ہوتا، ان چوروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے ۔

نجی ٹی وی کی خصوصی نشریات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور سہولت کار کے ساتھ آرہا ہے، نواز شریف ابلیس کی نشانی ہے، چوروں کا استقبال نہیں ہوتا، ان چوروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے ۔

 

عامر لیاقت نے رانا ثنااللہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دی ہیں اور انہوں نے شعائر اسلام کی توہین کی ہے کیونکہ حج اللہ کے شعائر میں سے ایک ہے۔ حج جیسے مقدس فریضے کو نواز شریف کے استقبال کے ساتھ منسلک کرکے اسلام کی توہین کی گئی ہے، نواز شریف شعائر ابلیس ہے یعنی وہ ابلیس کی نشانی ہے۔