کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے سانحہ مستونگ پر2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت بلوچستان نے سانحہ مستونگ پر2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے سانحہ مستونگ پر 3 دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔ پارٹی کے سربراہ جام کمال کا کہنا تھا کہ کل کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کاجلسہ منسوخ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی محب وطن رہنما تھے۔